مریم مجرموں کو قرار واقعی سزادلوائیں گی، سانحہ کاہنہ ٹیوشن سنٹر پر میاں نواز شریف کا بیان

Jul 01, 2026 | 16:10:PM
مریم مجرموں کو قرار واقعی سزادلوائیں گی، سانحہ کاہنہ ٹیوشن سنٹر پر میاں نواز شریف کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف  نے لاہور میں چھت گرنے سے 14 معصوم بچوں کی وفات کے المناک سانحہ  پر دلی رنج  کا اظہار کیا ہے اور سوگوا گھرانوں سے تعزیت کی ہے۔  

میاں نواز شریف نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا،  "یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ "

میں نواز شریف نے کہا کہ "ـمریم نواز شریف نے مجھے بتایا ہے کہ وہ مصمم ارادے کے ساتھ اس افسوسناک واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ انکوائری کروا کر مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوائیں گی۔ "

انہوں نے مزید لکھا،  اللہ تعالیٰ بچوں کو جوارِ رحمت میں جگہ، زخمیوں کو کامل شفا اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین