ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: ابرار احمد دنیا کے دوسرے بہترین بولر بن گئے

Jul 01, 2026 | 18:31:PM
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: ابرار احمد دنیا کے دوسرے بہترین بولر بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے  جس میں پاکستان کے سپنر ابرار احمد ایک درجے ترقی کے بعد دنیا کے دوسرے بہترین ٹی20 بولر بن گئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے  سٹار لیگ سپنر راشد خان بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ابرار احمد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، بھارت کے ورون چکرورتی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ایشان کشن ایک درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ابھیشک شرما دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلے نمبر پر ہیں، بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسرے اور پاکستان کے صائم ایوب تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے، انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  فیفا ورلڈ کپ کی رونقیں،فرانسیسی فٹبالر امباپے کی شاندار پرفارمنس