عدنان صدیقی نے اتنا تنگ کیا تھاکہ میں نے پروڈکشن چھوڑدی؛ کاظم پاشا کا انکشاف

Jul 01, 2026 | 15:34:PM
عدنان صدیقی نے اتنا تنگ کیا تھاکہ میں نے پروڈکشن چھوڑدی؛ کاظم پاشا کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نامور سابق پروڈیوسر کاظم پاشا نے سینئر اداکار عدنان صدیقی سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔
ایک انٹرویومیں میزبان کی جانب سے اداکار عدنان صدیقی سے متعلق سوال کیا گیا تو کاظم پاشا نے کہا کہ عدنان صدیقی نے ایک سیریل میں مجھےاتنا تنگ کیا کہ اس کے بعد میں نے پروڈکشن چھوڑ دی تھی۔
کاظم پاشانے کہاکہ عدنان نے مجھے کہا کہ شوٹنگ پر میرے ساتھ میرا منیجر، 3 بیٹیاں اور ان کی نینی ( بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون) بھی جائیں گی، اس طرح یہ 5 ٹکٹ کا خرچہ ہوگیا، مجھے ٹیم نے کہا کہ کیا ہمیں یہ لاش بناکر بھیجے گا جس پر میں نے کہا کہ آرٹسٹ ہے اور اسے ہیرو کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے۔
کاظم پاشا نے ایک اور قصہ سنایا کہ اسی طرح اعجاز اسلم کے بنگلے میں شوٹنگ تھی وہاں بھی عدنان نے مجھے تنگ کیا جس پر میں سیٹ چھوڑ کر چلا گیا، وہ کہتے تھے مجھے بھوک لگ رہی ہے جب تک فلاں جگہ سے کھانا نہیں آئے گا میں کام نہیں کروں گا، فلاں چیز چاہیے اگر نہیں آئی تو میں آج شوٹنگ نہیں کراؤں گا، کل ہوگی شوٹنگ، اس سب کے باوجود عدنان کو میری بیٹیوں سے بہت لگاؤ ہے اور میرے ساتھ بھی بدتمیزی کبھی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ نور اسٹوڈیو کے اونر شوکت حسین رضوی کی اہلیہ یاسمین شوکت رضوی انتقال کرگئیں
کاظم پاشا کا انٹرویو وائرل ہونے کے بعد اس پر عدنان صدیقی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کاظم  پاشا وہ تنگ کرنا نہیں تھا وہ میری شرارتیں تھیں، خیر پھر بھی میں بہت شرمندہ ہوں اپنی حرکتوں پر، آپ سے معافی کی درخواست ہے، مجھے معاف کردیجئے آئندہ کبھی ایسے نہیں ہوگا۔