ٹیوشن سینٹرسانحہ؛ جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے 20،20 لاکھ روپےامداد کا اعلان

Jul 01, 2026 | 14:29:PM
ٹیوشن سینٹرسانحہ؛ جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے 20،20 لاکھ روپےامداد کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے 14 بچوں کے لواحقین کو حکومت پنجاب نے 20، 20 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کر دیا۔
 مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کاکہناہے کہ جاں بحق بچوں کے والدین کو 20، 20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاہنہ میں گھر میں قائم ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے مٹی تلے دب کر 14 بچے جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 8 بچے اور ایک ٹیچر انیلا زخمی ہوئی تھیں جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی اہم ملاقات
کاہنہ سانحے کے بعد لاہور میں غیرقانونی ٹیوشن سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے اور ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر میں قائم غیررجسٹرڈ اور غیرقانونی ٹیوشن سینٹرز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے تمام افسران کو تین روز میں مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے،غیرقانونی ٹیوشن سنٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی، گھروں میں بغیر اجازت کمرشل استعمال پر جرمانے عائد ہوں گے اور غیرقانونی ٹیوشن سنٹرز کو سیل کیا جائے گا۔