توثیق حیدر اور فرح سعدیہ کا نکاح کی زیرِ گردش خبروں پرردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف میزبان واداکار توثیق حیدر اورمعروف میزبان واداکارہ فرح سعدیہ نے سوشل میڈیا پرزیرگردش اپنے نکاح کی خبروں پرخاموشی توڑدی۔
فرح سعدیہ اور توثیق حیدر نے سوشل میڈیا پراس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیاہے، جس میں انہوں نے کہاکہ بعض یوٹیوبرز محض زیادہ ویوز اور سنسنی پھیلانے کے لیے ایسی بے بنیاد خبریں نشر کر رہے ہیں۔
توثیق حیدر اور فرح سعدیہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ تو ہم خوشی خوشی شادی کر چکے ہیں، ہم خود یہ خبر آپ تک پہنچانا چاہتے تھے، لیکن بدقسمتی سے ہمارے نام نہاد پیشہ ور اور نہایت محنتی یوٹیوبرز نے پہلے ہی یہ خبر بریک کر دی۔
توثیق حیدر نے مزید کہا کہ جب میں صبح اٹھا تو معلوم ہوا کہ میری فرح سے شادی ہو چکی ہے، شادی کی تصویر بھی کمال کی تھی، میں بڑا خوبصورت دلہا لگ رہا تھا اور ہمیں دلہا دلہن بنا کر پیش کیا گیا تھا، اگر آپ نے اس خبر سے 2 لاکھ روپے کما لیے ہیں تو کم از کم 50 ہزار روپے سلامی ہی بھیج دیں، آخر آپ ہماری وجہ سے اتنی آمدنی حاصل کر رہے ہیں، تو یہ ایک اچھا کاروباری معاہدہ بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لومیرج کرنے والے معروف بھارتی اداکار جوڑے میں طلاق،مداح حیران
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زندگی سے خوش ہیں، میں نے غیر شادی شدہ رہ کر یہ سیکھا کہ شادی نہیں کرنی چاہیے، جبکہ فرح نے شادی کے بعد یہ سیکھا کہ یہ ہمارے لیے موزوں نہیں۔
فرح سعدیہ نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ خبر سن کر حیران رہ گئی، مجھے یقین ہی نہیں آیا، انہیں ہمیں بھی سلامی دینی چاہیے کیونکہ وہ ہمارے بارے میں جھوٹی خبریں چلا کر اپنے چینلز چلا رہے ہیں، یہ مناسب طرزِ عمل نہیں ہے۔ ہماری فیملیز، بچے اور والدین ہیں اور لوگ ہم سے اس حوالے سے سوالات کرتے ہیں، خدارا ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، دوسروں کی ذاتی زندگیوں کے بجائے اپنی زندگی پر زیادہ توجہ دیں، ہم اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ دوست ہی رہیں گے۔