ادویات کا نیا سسٹم لا رہے ہیں، موبائل سے اصل ،نقل کی تصدیق ہوگی: مصطفیٰ کمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ملک بھر میں ادویات کی شناخت اور مدت کی جانچ کے لیے نیا سسٹم لانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ تین ماہ میں ادویات کی پہچان موبائل فون سے کی جائے گی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بار کوڈ موبائل سے اسکین کر کے دوا کے اصل ہونے اور ایکسپائری کی مدت چیک کی جا سکے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ فارما انڈسٹری نے فروخت شدہ دواؤں پر بار کوڈ لگانے کے لیے 3 ماہ کا وقت مانگا ہے، پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے 15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فیصلہ 5 سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کیسز آنے کے بعد کیا گیا، ابتدائی طور پر کراچی اور لاہور میں 15 سال کے بچوں کو انسدادِ پولیو مہم میں شامل کیا جائے گا، پشاور اور جنوبی خیبر پختونخوا میں بھی 15 سال کے بچوں کو انسدادِ پولیو مہم میں شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے نئی ڈیڈ لائن دسمبر 2026ء ہے، نئی قومی ہیلتھ پالیسی میں بنیادی تبدیلیاں لا رہے ہیں، وزیر اعظم جلد نئی ہیلتھ پالیسی کی منظوری دیں گے، ڈریپ کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، ایک ہفتے بعد وزیرِاعظم اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بجٹ میں مشروبات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی تھی، جو حکومت نے تسلیم نہیں کی، نرسنگ کونسل کے سارے قانون کو تبدیل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا