امیچور شارٹ فلم فیسٹیول۔۔صبا فاطمہ  کم عمر ترین فلم میکر۔۔وزیراعظم نے ایوارڈ دیا

Jul 01, 2021 | 13:45:PM
امیچور شارٹ فلم فیسٹیول۔۔صبا فاطمہ  کم عمر ترین فلم میکر۔۔وزیراعظم نے ایوارڈ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حیدرآباد کی 12 سالہ صبا فاطمہ نے قومی سطح کے امیچور شارٹ فلم فیسٹیول میں کم عمر ترین فلم میکر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ صبا فاطمہ کو وزیراعظم عمران خان نے ایوارڈ سے نوازا ۔

تفصیلات کے مطابق ساتویں جماعت کی طالبہ 12 سالہ صبا نے نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول میں حصہ لیا اور "ہارٹ آف مہران" کے عنوان سے ساڑھے پانچ منٹ کی شاندار شارٹ فلم پر کم عمر ترین فلم میکر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

ننھی فلم میکر نے2 ہفتوں کی محنت سےبنائی گئی شارٹ فلم میں حیدرآباد کے تاریخی مقامات کی اہمیت اجاگر کی۔صبا کی کامیابی پر ان کے والدین خوشی سے پھولے نہیں سمارہے۔والدین کی سرپرستی ہو تو صبا کی طرح دیگر بچے بھی ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چین نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے: وزیراعظم