افغان، بھارتی پروپیگنڈا مشینری کا گٹھ جوڑ خطے میں انتشار کیلئے سرگرم

Jan 01, 2026 | 19:38:PM
افغان، بھارتی پروپیگنڈا مشینری کا گٹھ جوڑ خطے میں انتشار کیلئے سرگرم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)افغان اور بھارتی پروپیگنڈا مشینری کا گٹھ جوڑ خطہ میں انتشار اور انتہا پسندی کو ہوا دینے میں سرگرم ہے، ریاستی دہشت گردی اور مداخلت سے امن و امان کو تباہ کرنا انتہا پسند مودی کا وطیرہ بن چکا ہے۔

بھارتی پروپیگنڈا مشینری مودی کی ایما پر خطہ میں بدامنی  پھیلانے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہے، خطہ میں عدم استحکام کیلئے بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را اور افغان شرپسند سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے میں سرگرم ہیں۔

ایران میں جاری پر امن عوامی مظاہرے پر افغان اور بھارتی اکاؤنٹس جھوٹے بیانیہ اور جعلی ویڈیوز سے مذموم مہم  میں مصروف ہیں، بھارتی اور افغان اکاؤنٹس نے  ایران میں عوامی مطالبات کے مظاہرے کو عوامی تحریک کا جھوٹا رنگ دینے کی مذموم سازش کی گئی ہے۔

ایران کے اندر بدامنی اور عدم استحکام کو ہوا دینے والے گھوسٹ اکاؤنٹس کے پیچھے شرپسند بھارتی عناصر کا بھی پردہ چاک کیا گیا ہے، جعلی اور انتہا پسند بھارتی اور افغانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایران حکومت کیخلاف ایرانی عوام کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عالمی ماہرین نے عالمی برادری کو بھارت کے اصل انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈا اور خطہ میں عدم استحکام میں سازشی کردار کو پہچاننے پر زور دیا ہے، خطہ کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور چیلنجز کے پیش نظر پاکستان ایران میں امن، خودمختاری اور طویل المدتی استحکام کی حمایت کرتا ہے۔

بھارتی اور افغانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پھیلتا مضحکہ خیز مواد ایران کے خلاف منصوبہ بند انفارمیشن وارفئیرکی کڑی ہے، خطہ میں بدامنی کیلئے بھارت اور افغانستان کیخلاف بیرونی سطح پر منظم بیانیہ پھیلانے کے مستند شواہد موجود ہیں، بنگلا دیش سے لےکر دہشتگردی کیلئے افغان سر زمین کا استعمال خطہ میں عدم استحکام کیلئے مودی کے انتہا پسند عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا