پاکستان اور بھارت میں جوہری تنصیبات و سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ

Jan 01, 2026 | 14:13:PM
پاکستان اور بھارت میں جوہری تنصیبات و سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات و سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فہرستوں کا تبادلہ جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت معاہدے کے تحت ہوا ہے۔

پاکستان کی جوہری تنصیبات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کر دی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بھارت کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کو فراہم کر دی۔

جوہری تنصیبات سے متعلق معاہدے پر پاکستان اور بھارت نے 31 دسمبر 1988 کو دستخط کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ،خام تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

سفارتی ذرائع نے کہا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو جوہری تنصیبات و سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔