حافظ طاہر محمود اشرفی اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور )چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو وزیر اعظم پاکستان نے اسلامی اور خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی بطور نمائندہ خصوصی بھی اس ذمہ داری کو ادا کرتے رہے ہیں اور موجودہ حالات کے تناظر میں رابطہ کاری اور تعلقات میں مضبوطی اور بہتری میں ان کی اہم ذمہ داری ہو گی،عالم اسلام کے موجودہ حالات اور خلیجی ممالک کی صورتحال کے تناظر میں یہ ایک اہم ذمہ داری ہے۔
وطن عزیز پاکستان میں بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری میں بھی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:معروف عالمِ دین دورانِ تدریسِ قرآن انتقال کر گئے، ویڈیو وائرل
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ اہم عالمی اور اسلامی تنظیموں کے ممبر ہیں اور اہم اسلامی اور عرب شخصیات سے ذاتی اور قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔