سردیوں میں آم، ترقی پسند کاشتکار نے انوکھی قسم متعارف کروا دی

Jan 01, 2026 | 10:37:AM
سردیوں میں آم، ترقی پسند کاشتکار نے انوکھی قسم متعارف کروا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مشتاق بھٹہ)لودھراں میں ایک ترقی پسند کاشتکار نے آم کی انوکھی قسم متعارف کروا دی جوسردیوں میں پھل دیتی ہے۔
آم کو عموماً گرمیوں کا پھل سمجھا جاتا ہے، مگر جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں میں یہ روایت بدلتی دکھائی دے رہی ہےکیونکہ لودھراں کے ایک ترقی پسند کاشتکار نے آم کی ایسی قسم متعارف کروا دی ہے جو سردیوں میں بھی پھل دیتی ہے۔
یہ آم ہے بارہ ماہی جو نہ صرف ذائقے میں منفرد ہے بلکہ اپنی خوشبو اور مٹھاس کی وجہ سے آم کے شوقین افراد کو اپنی طرف متوجہ کررہاہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے سال پر سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ،ڈالربھی مزیدسستا
اس حوالے سے لودھراں کے ترقی پسندکاشت کارسیدجعفرگیلانی کاکہناہے کہ گرمیوں کا پھل سمجھا جانے والا آم اب سردیوں میں بھی پیداوار دینے لگاہے،یہ بارہ ماہی آم ذائقے اور خوشبو میں بھی منفردہے۔
کاشت کارسیدجعفرگیلانی کامزیدکہناہے کہ مناسب دیکھ بھال سے پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے۔