خدا کے لئے مجھے ووٹ دیں،آزاد امیدوار این اے 133 کا ووٹ مانگنے کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

Jan 01, 2024 | 10:27:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(چوہدری اختر ضیاء)خدا کے لئے مجھے ووٹ دیں چونیاں سے این اے 133 کے آزاد امیدوار رانا ارشد  کا ووٹ مانگنے کا انوکھا انداز ، ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار این اے 133 نے ووٹ مانگنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا، آزاد امیدوار نے ویڈیو بیان بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیا ،وائرل ویڈیو بیان میں امیدوار  رانا راشد عوام سے ووٹ کی بھیک مانگ رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ   خدا کے لئے مجھے ووٹ دیں میرے پاس پیسے نہیں ہیں، تمام امیدوار الیکشن میں فلیکسز لگاکر اور بھاری اخراجات کر کے ذریعے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

ویڈیو بیان میں  رانا ارشد ووٹ مانگتے ہوئے رونے لگ پڑیں،انہوں نے کہا کہ حلقے کے بچوں کا مستقبل اور حلقے کی بہتری کے لئے ووٹ کی اپیل کرتا ہوں ۔

 اس بیان کے بعد آزاد امیدوار کی انوکھی منطق اور ویڈیو بیان پر تبصرے ووٹروں کی جانب سے ہمدردی بھی شدید تنقید بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں نئے سال 2024 کا کہیں سادگی اور کہیں آتش بازی کا استقبال

واضح رہے کہ رانا ارشد    تین دفعہ این اے کی سیٹ پر پہلے بھی الیکشن لڑ چکے ہیں مگر تینوں دفعہ ہار کا سامنا کرنا پڑا اس دفعہ نئے طریقہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔