عارف علوی نےاسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر دستخط کرنےسےانکارکردیا

Jan 01, 2023 | 18:33:PM
 عارف علوی,اسلام آباد ,لوکل گورنمنٹ ,ترمیمی, بل , دستخط
کیپشن: صدر مملکت عارف علوی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر مملکت عارف علوی نےاسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر دستخط کرنےسےانکارکردیا،عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کی شق ون بی کے تحت بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا ۔

صدرمملکت  عارف علوی کا کہنا تھا کہ  اس بل سےبلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی، وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے گئے اقدامات سے انتخابی عمل میں دو بار تاخیر ہوئی جو کہ جمہوریت کیلئے مثبت نہیں
مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے مندرجہ ذیل غلط اقدامات کی وجہ سے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں انتخابات نہیں ہو سکے!
(الف) 50 یونین کونسلوں کی حد بندی مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے 31 جولائی 2022 کو ICT میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا فیصلہ کیا۔ پولنگ کی تاریخ کے اعلان کے باوجود وفاقی حکومت نے یونین کونسلوں کی تعداد 50 سے بڑھا کر 101 کر دی جس کے نتیجے میں انتخابات التوا کا شکار ہوئے۔
(ب) 101 یونین کونسلوں کی حد بندی کے بعد ای سی پی نے 31 دسمبر 2022 کو آئی سی ٹی میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا، موجودہ بل کا سیکشن 2 آئی سی ٹی میں 125 یونین کونسلوں کا ذکر کرتا ہے اس لئے 31 دسمبر 2022 کو ہونے والے انتخابات دوبارہ ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔
(ج) موجودہ بل کے سیکشن 3 کے مطابق انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کا طریقہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔