بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کورونا کی زد میں آ گئیں

Jan 01, 2022 | 23:01:PM
بالی ووڈ، اداکارہ ، شلپا شروڈکر
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ  شلپا شروڈکر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا شروڈکر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں مقیم اداکارہ شلپا شروڈکر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلر انسٹاگرام پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔شلپا کا کہنا ہے کہ آج ان کے ٹیسٹ کا چوتھا روز ہے۔ انھوں نے اپنے پرستاروں پر زور دیا کہ وہ محفوظ رہنے کے لئے خود ویکسین لگوائیں۔ان کی شیئر کی گئی پوسٹ کے بعد ان کی چھوٹی بہن اور بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں میں معروف کردار ادا کرنے والی نمرتا شروڈکر نے ان کی جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دایاں ہاتھ یا بایاں۔۔اناڑی جوڑا ۔۔فوٹوگرافر دوڑا۔۔ ویڈیو ضرور دیکھیں