دایاں ہاتھ یا بایاں۔۔اناڑی جوڑا ۔۔فوٹوگرافر دوڑا۔۔ ویڈیو ضرور دیکھیں

Jan 01, 2022 | 22:18:PM
دلہا ، دلہن ،ویڈیو
کیپشن: دلہا اور دلہن (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر آئے روز متعدد ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جس میں دلہا، دلہن کو  منفردانداز میں شادی کی تقریب میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، شادی کے پر خوشی کے لمحات کو محفوظ کرنے کے لئے نوبیاہتا جوڑے کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی جاتی ہے، تقریب میں شریک مہمانوں کی جانب سے دولہا دلہن سے مختلف فرمائشیں بھی کی جاتی ہیں۔ اسی حوالے سے ایک نئے شادی شدہ جوڑے کی ویڈیو سوشل میں وائرل ہوئی ہے ، جسے دیکھ آپ بھی محظوظ ہونگے۔

تفصیلات کےمطابق انسٹاگرام پیج پر'دولہا اینڈ دلہن' کی جانب سے ایک پاکستان میں ہونے والی کسی شادی کی  ویڈیو شئیر کی گئی ہے ،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن سرخ رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا شادی کے سٹیج کی طرف آرہی ہے جبکہ اس کے ہمراہ دو لڑکے بھی ہیں،دلہن جیسے ہی سٹیج پر موجود دلہے کے پاس پہنچتی ہے تو دولہا اٹھ کر اس کا استقبال کرتا ہے، سٹیج کے اردگرد دیگر مہمان اور فوٹوگرافر بھی موجود ہے۔

ویڈیو میں جیسے ہی دلہن دلہے کے پاس  آتی تو وہ اس کا بایاں ہاتھ پکڑ لیتا ہے, دلہن فوراً اپنا ہاتھ تبدیل کرکے دائیں ہاتھ سے دلہے کو پکڑتی جبکہ اس نے الٹے ہاتھ سے ہی دلہن کا ہاتھ پکڑا ہوتا ہے۔ اس پر پاس کھڑے فوٹوگرفرا نے آگے بڑھ کر دلہے کا سیدھا ہاتھ پکڑ کر دلہن کو تھمایا۔شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’آئیے بعد کے آغاز کو شروع کرتے ہیں‘۔ منفرد ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلچسپ ویڈیو ۔۔ذہین نوجوان نے کیکڑے سے انوکھا کام لے لیا