دلچسپ ویڈیو ۔۔ذہین نوجوان نے کیکڑے سے انوکھا کام لے لیا

Jan 01, 2022 | 21:35:PM
کیکڑے ، سویٹر، منہ ،دبایا
کیپشن:   کیکڑے نے سویٹر منہ میں دبایا ہوا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انسان اشرف المخلوقات ہے اور وہ ذہانت سے ہر ایک جانور اور چرند پرند کو  اپنے تابعے کر سکتا ہے ۔ اسی حوالے سے ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے ، جو کہ خوب وائرل ہو رہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sputnik (@sputnik_news)

سپوتنک نیوز کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک رہائشی ذہین نوجوان نے جب اس کا سویٹر تیسری منزل سے نیچے جا گرا تو سخت سردی میں اس کیلئے گرم فلیٹ چھوڑنا  مشکل تھا تو  اس نے فورا ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا، اس نوجوان نے اور اپنے پالتو کیکڑے کو ایک رسی سے باندھ کر نیچے روانہ کردیا جونہی  کیکڑانےزمین پر اترا تو اس نے اپنی فطرت کے عین مطابق سویٹر کو اپنے جبڑوں میں جکڑا ، نوجوان نے فوری اسے اوپر کھینچ لیااور اپنا سویٹر واپس لے لیا۔ یہ ویڈیو  کافی مقبول ہوگئی  ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کی ذہانت کو سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:المناک حادثہ۔۔کھودائی کے دوران پہاڑ سرکنے سے 4 افراد مارے گئے