بگ بیش لیگ: ایڈم زامپا ایک میچ کیلئے معطل

Jan 01, 2021 | 08:42:AM
بگ بیش لیگ: ایڈم زامپا ایک میچ کیلئے معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلیا کے لیگ سپن بالر ایڈم زامپا کو  بگ بیش لیگ میں گزشتہ منگل کے روز سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ کے دوران نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر ایک میچ کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ  ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معطلی کے علاوہ ایڈم زامپا پر  کرکٹ آسٹریلیا کےضابطہ اخلاق کے لیول  ون  کی خلاف ورزی پر ایک معطلی پوائنٹ اور 2500 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بگ بیش میں شامل ٹیم میلبورن سٹارس کے خلاف  ایڈم زامپا اب دو جنوری کو  ہوبارٹ ہیرکنس کے خلاف میچ میں شامل نہیں ہوں گے۔