سعید اجمل کا پی سی بی سے کیمرون گرین کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

Feb 01, 2026 | 16:38:PM
سعید اجمل کا پی سی بی سے کیمرون گرین کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے سابق سپن باولر سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کیمرون گرین کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا، سعید اجمل کا کہنا ہے کہ کیمرون گرین نے عثمان طارق کے خلاف گراؤنڈ میں جو ری ایکشن دیا وہ قابلِ افسوس تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ کیمرون گیرن کی حرکت افسوسناک تھی، عثمان طارق کے ایکشن سے مسئلہ ہے تو آئی سی سی سے بات کریں گراؤنڈ میں اشارے کرنے کی ضرورت نہیں،  سابق باولر کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کی عزت ہے، میچ ریفری کو فوری ایکشن لینا چاہیے تھا۔

انہوں نے آسٹریلوی کھلاڑی کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کیمرون گرین کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے تاکہ کوئی اور گراؤنڈ میں ایسی حرکت نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹتے ہوئے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے غیر روایتی بولنگ ایکشن کی نقل اتاری تھی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں ؟فیصلہ آج متوقع