وکیل بن کر کیس لڑنے والا ایک اور ملزم گرفتار

Feb 01, 2024 | 11:04:AM
 کراچی میں وکیل بن کر کیس لڑنے والے ایک اور جعلی ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری ) کراچی میں وکیل بن کر کیس لڑنے والے ایک اور جعلی ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم عدنان کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ سٹی کورٹ کے وکیل زاہد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم 3 سال سے سٹی کورٹ میں کام کر رہا تھا۔ ملزم لوگوں سے لاکھو روپے بطور وکیل لے چکا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 5 فروری کو ہوں گے