اداکارہ عرفی جاوید  کا ’ کچا بادام‘ پر بیہودہ ڈانس۔۔لوگوں کی ویڈیو پر سخت تنقید

Feb 01, 2022 | 21:40:PM
بھارتی ،اداکارہ، عرفی ،جاوید
کیپشن: بھارتی اداکارہ عرفی جاوید(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹی وی شو بگ باس کے پہلے او ٹی ٹی سیزن کے مقابلے میں حصہ لینے والی اداکارہ عرفی جاوید  اس شو کے بعد سے ہی میڈیا کی سرخیوں میں رہی ہیں۔ بگ باس او ٹی ٹی سے عرفی جاوید محض ایک ہفتے میں ہی آوٹ ہوگئی تھیں، لیکن شو کے بعد سے ہی اپنے سٹائل اور فیشن کے لئے وہ اکثر خبروں میں رہی ہیں۔ ایک بار عرفی جاوید نے کچھ ایسا کیا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر انہیں خوب ٹرول کر رہے ہیں۔ عرفی جاوید نے ان دنوں انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہے گانے ’کچا بادام‘ پر اپنے ہی انداز میں ڈانس کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین انکی ویڈیو پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق عرفی جاوید اس گانے پر سڑک پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ’کچا بادام‘ ٹائٹل کا یہ گانا ان دنوں انسٹا گرام پر بہت ہی وائرل ہو رہا ہے۔ اس گانے پر کئی شخصیات اپنی انسٹا گرام ریل بنا رہے ہیں، لیکن عرفی جاوید نے اس ریل میں بھی اپنے بولڈ فیشن کا تڑکا لگا دیا ہے۔ عرفی جاوید اس ریل میں بیک لیس ٹاپ پہنے ہوئے ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔انکی ویڈیو کو جہاں کئی لوگ ان کے اس ڈانس کو پسند کر رہے ہیں تو وہیں کچھ لوگ انہیں ان کے ڈریس کے سبب ٹرول بھی کر رہے ہیں۔ ویسے یہ شاید پہلی بار نہیں ہے، جب عرفی جاوید اپنے کپڑوں کو لے کر خبروں میں ہیں۔ عرفی جاوید اپنے انوکھے  فیشن کے لئے ہمیشہ ہی خبروں میں رہی ہیں۔ وہ انسٹا گرام پر بھی کپڑوں میں قینچی چلاکر اسے الگ فیشن میں تبدیل کرنے کے لئے جانی جاتی ہیں۔

نوٹ:ویڈیو میں چند قابل اعتراض مناظر کی وجہ سے اس کو شئیر نہیں کیا جاسکتا ۔

 یہ بھی پڑھیں:  ایکسٹریم اوی کار ریس۔۔ انعقاد  رواں ماہ’نیوم‘میں۔۔ تیاریاں شروع