ایکسٹریم اوی کار ریس۔۔ انعقاد  رواں ماہ’نیوم‘میں۔۔ تیاریاں شروع

Feb 01, 2022 | 21:08:PM
 ایکسٹریم ,اوی کار, ریس, پوسٹر
کیپشن:  ایکسٹریم اوی کار ریس پوسٹر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکٹرک سپورٹس یوٹیلیٹی وہیلکلز ’SUVs‘ کے لئے’ایکسٹریم ای‘ریسنگ سیریز کے پہلے سیزن کے اختتام اور اس کھیل کے شائقین کے لیے جو جوش و خروش کے ماحول میں دوسرے سیزن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ایکسٹریم اوی کار ریس کا انعقاد سعودی عرب کے علاقے’نیوم‘ میں رواں ماہ فروری میں  ہوگا۔

العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہر ’نیوم ‘موجودہ حالات میں اس قسم کی ریسنگ کے لئے مثالی منزل ہے جواپنے جغرافیائی تنوع، وسیع وعریض صحرا اوراس کی مخصوص چٹانوں کی تشکیل کی بدولت منفرد مقام رکھتا ہے۔’نیوم‘ میں ریس کی تنظیم پائیدار ماحولیاتی نظام کی تعمیر،پائیداری اور تنوع کو آگے بڑھانے کے لئے دیگر شعبوں کے علاوہ کھیلوں کو فروغ دینے کے اپنے وژن کے ساتھ مربوط ہے۔’نیوم‘ کے ایڈونچر سپورٹس کا عالمی مرکز بننے کے اہداف کو آگے بڑھاتے ہوئے اسے کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کو راغب کرنا ہے۔ خاص طور پر ٹیکنالوجی اور اختراع پر انحصار کرتے ہوئےماحولیاتی پائیداری کے لئے اسکے نقطہ نظر کو بڑھاتا اور خطے کے جغرافیائی فوائد کو محفوظ رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’نمبر ٹنگو پروگرام‘مسلم لیگی کارکن آپس میں دست و گریبان۔۔ مکے ، گھونسے اور ٹکریں