گلشن اقبال میں جاں بحق تین سالہ ابراہیم کی نماز جنازہ ادا

Dec 01, 2025 | 22:34:PM
گلشن اقبال میں جاں بحق تین سالہ ابراہیم کی نماز جنازہ ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا پل کے قریب مین ہول میں گر کر جاں بحق تین سالہ ابراہیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ابراہیم کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سماجی و مذہبی و سیاسی شخصیات، اہل علاقہ اور عزیزو اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 نمازجنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، ایم کیو ایم رکن اسمبلی شارق جمال بھی موجود تھے۔

دریں اثنا سندھ اسمبلی میں بچے کی ہلاکت کا معاملہ اٹھایا گیا جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، سندھ حکومت نے قصور واروں کو سزا دلانے کی یقین دہانی کرادی۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم کی حالت تشویشناک،وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیاگیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: