سونامزیدہزاروں روپے مہنگا؛فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان ،شہزاد خان ابدالی)عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
آج کاروباری ہفتے کے پہلے روزعالمی مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر مہنگاہوکر 4245 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
ایک تولہ سونا 2700 روپے مہنگاہوکر 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے پرپہنچ گیا ہے جبکہ دس گرام سونا 2315 روپے مہنگاہوکر 3 لاکھ 83 ہزار 112 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے اچھی خبر، چینی کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا
دوسری طرف ایک تولہ چاندی 54 روپے اضافے سے 5963 روپے کی بلند سطح آگئی ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روزعالمی مارکیٹ میں سونا53 ڈالر مہنگا ہوکر 4218 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاتھا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5300 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے اور10 گرام سونا 4544 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے کا ہوگیاتھا،ایک تولہ چاندی 267 روپے اضافے کے بعد 5909 روپے کی ہوگئی تھی۔