پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

Dec 01, 2023 | 10:38:AM
پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات حکومت نے ماہ دسمبر کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیول پرائس کمیٹی نے پیٹرول کی قیمت میں 7 سے 8 درہم فی لیڑ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 23 درہم فی لیٹر کی کمی کی ہے،فیول پرائس کمیٹی کے مطابق سپر 98  2.96 درہم کی کمی ، اسپیشل 95 میں 2.85 درہم اور ای پلس 91 کے ریٹیل ریٹس میں 2.77 فی لیٹر کمی کے بعد نئے ریٹ جاری کردئیے گئے۔

خیال رہے کہ  گزشتہ ماہ نومبر میں سپر 98 پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 3.44 درہم سے کم کرکے 3.03 کی گئی تھی ،سپیشل 95 کی فی لیٹر قیمت 3.33 درہم سے کم کرکے 2.92 کی گئی اس کے علاوہ ای پلس کی قیمت 3.26 اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 3.57 درہم سے کم کرتے ہوئے نئی قیمت 2.85ہے۔

دوسری جانب حکومت پاکستان نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان  کیا،جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لٹر برقرار ہے جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے،ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے فی لٹر ہو گئی،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 175 روپے 93 پیسے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری
وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے 16 پیسے فی لٹر ہو گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔