پنجاب کاسیاسی محاذ،آصف علی زرداری سے لیگی وزرا کے وفدکی طویل ملاقات

Dec 01, 2022 | 00:00:AM
پنجاب کا سیاسی محاذ، سابق صدر آصف علی زرداری،لیگی وزرا، وفد نے طویل ملاقات،
کیپشن: آصف علی زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(اویس کیانی)پنجاب کاسیاسی محاذ،سابق صدر آصف علی زرداری سے لیگی وزرا کے وفدنے طویل ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ،ایازصادق ،خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ کی زرداری ہاؤس آمد ہوئی، لیگی وزرا نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد،گورنرراج سمیت ممکنہ آپشنزپرتبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق لیگی وفد سے ملاقات کے بعدآصف زرداری نے سپیکرقومی اسمبلی پرویزاشرف کو بھی طلب کرلیا،آصف علی زرداری سے سپیکرراجہ پرویزاشرف نے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب کی صورتحال اورپی ٹی آئی ایم این ایزکے استعفوں کے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

یہ بھی  پڑھیں: مسرت جمشید چیمہ کواداروں کیخلاف متنازعہ بیان پر شوکاز نوٹس جاری