ملتان جلسے کے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج ہو گا، پنجاب حکومت

Dec 01, 2020 | 22:27:PM
ملتان جلسے کے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج ہو گا، پنجاب حکومت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے گذشتہ روز ملتان میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے منتظمین کےخلاف مقدمہ درج کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ ایف آئی آر کا فیصلہ انفیشکیئس ڈیزیز ایکٹ کی خلاف ورزی پرکیاگیا ہے اور پی ڈی ایم قیادت نہیں بلکہ جلسے کی درخواست دینے والوں کے خلاف مقدمہ ہوگا۔
فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھاکہ جلسہ منتظمین میں مسلم لیگ ن کے 22، پیپلزپارٹی کے 16 اور جمعیت علمائے اسلام کے 13 افراد شامل ہیں اور کچھ نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا جائےگا۔
 معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھاکہ جلسے جلوس کسی بھی حکومت کوگرانے کے لیے موثر اقدام نہیں ہے، ہماری آئینی حکومت ہے ہمیں بھیجنے کا بھی آئینی راستہ ہے، پی ڈ ی ایم کو 6 سے 7 ہزار افراد جمع کرنے کے لیے پاپڑ بیلنے پڑے۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ جلسے کے دوران ن لیگ کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی کی ہوائی فائرنگ سے گتے کے گودام میں آگ لگی، جس کے خلاف گودام کے مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔