ہیضے نے دیر بالا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی، ہزاروں افراد ہسپتال پہنچ گئے

Aug 01, 2026 | 10:23:AM
ہیضے نے دیر بالا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی، ہزاروں افراد ہسپتال پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے مختلف علاقوں عشیرئی درہ، شرینگل، براول اور دیر خاص میں ہیضے کی وباء پھوٹ پڑی ہے، جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر بالا کے ایم ایس ڈاکٹر صاحبزادہ امتیاز کے مطابق اب تک 3 ہزار سے زائد افراد اس وباء کا شکار ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ صرف ایک ہی روز میں 600 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں سکول اور کالج کھل گئے 

ایم ایس کے مطابق بعض مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر بالا مریضوں سے بھر چکا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی ٹیمیں وباء پر قابو پانے کے لیے دیر بالا پہنچ گئی ہیں۔

 پبلک ہیلتھ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی جانچ اور فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہیں۔

 ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صاف پانی استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔