ڈالر کی قیمت میں مسلسل آٹھویں روز کمی،روپے کی قدر میں بہتری

Aug 01, 2025 | 19:41:PM
ڈالر کی قیمت میں مسلسل آٹھویں روز کمی،روپے کی قدر میں بہتری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  اشرف خان)پاکستان کی کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر میں مسلسل آٹھویں  روز سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 285 روپے 30 پیسے پر فروخت ہوا۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر 25 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 62 پیسے پر بند ہوا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کم ہے جبکہ برآمد کنندگان کی جانب سے سپلائی بڑھ رہی ہے جس کے باعث ڈالر کے نرخ مسلسل دباؤ کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ جولائی کے وسط سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مجموعی طور پر کئی روپے کی بہتری آ چکی ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں Peugeot 2008 کا فیس لفٹ متعارف کروادیا گیا، قیمت بھی سامنے آگئی