ہالی ووڈ ہارر فلم’کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈسیک)ہالی ووڈ کی فلم’کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم بینوں کی اکثریت نے ’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘کے ٹریلر کو پسند کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ’’کونجیورنگ‘‘ فرنچائز کی آخری فلم ہے جو 5دسمبر 2025کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔12 سال پہلے ایڈ اور لورین وارین نے پیرن فیملی کے گھر میں اپنا پہلا ایکسورسیژم (کسی انسان کے جسم سے بھوت یا شیطان کو نکالنے کے عمل کو کہتے ہیں) کیا تھا۔ لاتعداد خطرات سے نمٹنے اور بہت سی بدروحوں کو ختم کرنے کے بعد ایڈ اور لارین اپنے سفر کے حتمی چیپٹر تک پہنچ چکے ہیں۔ وارنر براردز نے آج ’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا ہے جس میں وہ شیطانی طاقتوں سے گھرے ایک گھر میں ایک طاقتور شیطان سے لڑرہے ہیں۔ اس فلم کو سمرل خاندان کی حقیقی زندگی سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جو ایڈ اور لورین وارین کے کریئر کے خطرناک کیسیز میں سے ایک تھا جہاں یہ خاندان گزشت15 برسوں سےعجیب وغریب واقعات کا سامنا کر رہا تھا۔’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کے ٹریلر کی شروعات پولیس کی تفتیش سے ہوتی ہے لیکن آہستہ آہستہ کہانی خطرناک رخ لے لیتی ہے کیونکہ اس میں لورین کا قتل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص سے پردہ فاش کیا جاتا ہے۔مداحوں کی اکثریت نے ’’دی کونجیورنگ:ـ لاسٹ رائٹس‘‘کے ٹریلر کو پسند کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اروشی روٹیلا کا زیورات سے بھرا بیگ ایئرپورٹ سے غائب