اروشی روٹیلا کا زیورات سے بھرا بیگ ایئرپورٹ سے غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا قیمتی براؤن بیگ، جس میں تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کے زیورات تھے، لندن کے گیٹ وِک ایئرپورٹ سے چوری ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیا۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق اروشی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں، لیکن واپسی پر ان کے بیگج بیلٹ سے بیگ غائب ہو گیا۔ انہوں نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی سخت سیکیورٹی کے باوجود یہ کیسے ممکن ہوا؟اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بیگ، ٹکٹ اور بورڈنگ پاس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حکام سے معاملے کی فوری تفتیش اور بیگ کی واپسی لے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔
اس واقعے پر سوشل میڈیا پر صارفین نےشدید ردعمل دیا۔ کچھ صارفین نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا، کچھ نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا، ’اگر اداکارہ نے جولائی کے دوسرے ہفتے میں لندن سے واپسی کی تھی تو انہیں چوری شدہ بیگ کے بارے میں جولائی کے اختتام پر اعلان کرنا کیوں یاد آیا؟‘ اور کچھ نے کہا ”شاید تمہاری لیبُوبُو گُڑیا ہی لے گئی ہوں!“
اس سے قبل 2023 میں بھی اروشی نے دعوی کیا تھا کہ ان کا 24 قیراط سونے کا آئی فون نریندرا مودی اسٹیڈیم میں گم ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا سیف اور کرینہ کی طلاق ہو گی؟ وجہ کیا بنی، جانئے