ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری:فواد خان کی’’پروانا‘‘کے ذریعے بطورگلوکارواپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری میں نامور اداکار و گلوکار فواد خان’’پروانا"" بن گئے،اس طرح ان کی بطور گلوکار طویل عرصہ کے بعد میوزک کی دنیا میں انٹری ہوئی ہے۔
ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری میں معروف اداکار و گلوکار فواد خان کی آواز میں گانا’’پروانا" ریلیز کر دیا گیا جسے موسیقی کے دلدادہ افرادکی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، گانے کو میوزک پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
اس گانے کو نامور ہدایت کار وپروڈیوسر بلال لاشاری نے بہت خوب صورت انداز میں عکس بند کیا ہے,گانے کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خاصی پذیرائی حاصل ہورہی ہے،دوسری جانب ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کوبھی شائقین موسیقی کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے،میوزک لوورز کا کہنا ہے کہ اتنے شاندار گلوکاروں کے ساتھ اچھا میوزک سننے اور بہترین ویڈیوز دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان قربتیں،افواہوں نے زورپکڑلیا
یاد رہے کہ ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کو نامور ہدایت کار بلال لاشاری پروڈیوس اور ڈائریکٹ کر رہے ہیں،نامور فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت اس کی کو پروڈیوسر ہیں۔