جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان قربتیں،افواہوں نے زورپکڑلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری کے درمیان قربتوں کی خبریں زور پکڑنے لگیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کینیڈین وزیراعظم اور معروف گلوکارہ نے ایک ریسٹورنٹ میں تقریباً دو گھنٹےایک ساتھ گزارے،شام کا آغاز کاک ٹیلز سے ہوا جبکہ دونوں نے ٹونا، لوبسٹر اور ایسپراگس سمیت مختلف کھانوں سے لطف اٹھایا۔

جسٹن ٹروڈواورکیٹی پیری کے درمیان قربتوں کی افواہیں اس وقت مزید شدت اختیار کر گئیں جب امریکی میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر منظرِ عام پر آئی، جس میں وہ ساتھ بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں، تاہم ملاقات کی نوعیت کے حوالے سے جسٹن ٹروڈو، کیٹی پیری اور ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا سیف اور کرینہ کی طلاق ہو گی؟ وجہ کیا بنی، جانئے
دلچسپ بات یہ ہے جسٹن ٹروڈو نے اگست 2023 میں اپنی اہلیہ صوفی گریگوار سے 18 سالہ ازدواجی زندگی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ کیٹی پیری نے اسی ماہ اپنے ساتھی اداکار اورلینڈو بلوم سے تعلق ختم کیاہے۔