پی ٹی اے کا کال سینٹرزاورسافٹ وئیر ہاؤسز کی رجسٹریشن سے اظہارلاتعلقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( وقاص عظیم)غیر قانونی کال سینٹرز کے ذریعے شہریوں کیساتھ فراڈ کے کیسز کے معاملےپرپی ٹی اے نے کال سینٹرزاورسافٹ وئیر ہاوسز کی رجسٹریشن سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
پی ٹی اے دستاویزکے مطابق پی ٹی اے کال سینٹرز اور سافٹ و ئیر ہاوسز کو ریگولیٹ نہیں کرتا ،سائبر کرائمز اور آن لائن فراڈ پی ٹی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے،پی ٹی اے سائبر کرائمز سے متعلق آن لائن مواد کیخلاف کارروائی کرتا ہے۔
دستاویزکے مطابق پی ٹی اے کی طرف سے بلاک کیے گئے یو آر ایل لنکس کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں،پی ٹی اے نے 13 ہزار سے زائد الیکٹرانک فراڈ سے متعلق لنکس بلاک کیے جبکہ 13,185 یو آر ایل بلاکنگ کے لیے پراسیس کیے گئے۔
دستاویزکے مطابق ایس ای سی پی، این سی سی آئی اے اور اسٹیٹ بینک کی سفارشات پر کارروائی کی گئی،فیس بک سے متعلق رپورٹ ہونے والے 1,357 لنکس میں سے 1,246 کو بلاک کیا گیا،47 لنکس زیر جائزہ ہیں جبکہ 64 لنکس فیس بک نے مسترد کیے۔
دستاویزکے مطابق الیکٹرانک فراڈ سے متعلق 41 لنکس انسٹاگرام کو رپورٹ کیے گئے جن میں انسٹاگرام نے 39 بلاک کیے، ایک زیر جائزہ اور ایک مسترد ہوا، یوٹیوب نے الیکٹرانک فراڈ سے متعلق 122 لنکس میں سے 99 بلاک کیے جبکہ 8 زیر جائزہ ہیں اور15 کو پلیٹ فارم نے رد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی پورٹ اینڈ شپنگ ریفرنس، کامران مائیکل سمیت تمام ملزمان بری
دستاویزکے مطابق پی ٹی اے نے ایکس سابقہ ٹویٹر کو الیکٹرانک فراڈ سے متعلق 6 لنکس رپورٹ کیے جن میں سے5 بلاک ہوئے اور ایک زیر جائزہ ہے،پی ٹی اے نے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو الیکٹرانک فراڈ کے 11,659 لنکس رپورٹ کیےجن میںسے 11,632 بلاک کیے گئے۔
پی ٹی اے دستاویزکے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے رپورٹ کیے گئے لنکس کی بلاکنگ کی شرح 98.76 فیصد رہی ہے،پی ٹی اے پیکا کے تحت غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹاتا یا بلاک کرتا ہے،الیکٹرانک فراڈ کی تحقیقات پیکا کے تحت ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کرتے ہیں،آن لائن فراڈ سے بچاؤ کے لیے پی ٹی اے نے عوامی آگاہی جاری رکھی ہوئی ہے۔