کراچی پورٹ اینڈ شپنگ ریفرنس، کامران مائیکل سمیت تمام ملزمان بری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کی احتساب عدالت نے کراچی پورٹ اینڈ شپنگ کی جائیداد من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے کے ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔
سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل اور دیگر ملزمان آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے،عدالت نے کامران مائیکل سمیت 29 ملزمان کے خلاف ریفرنس ختم کردیا۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ریفرنس 2018 میں سیاسی رنجش کی بنا پر بنایا گیا ، کامران مائیکل کو 6 ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس کا فیصلہ سنادیا
یاد رہے کہ 2019 میں نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کوبطوروفاقی وزیر اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا۔