بھارت ،سابق وزیراعلیٰ کی بیٹی نے پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

Aug 01, 2022 | 23:44:PM
بھارتی ریاست آندھراپردیش، سابق وزیراعلیٰ راما رائو، بیٹی، زندگی کا خاتمہ،
کیپشن: سابق وزیراعلیٰ راما رائو کی بیٹی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ راما راؤ کی 57 سالہ بیٹی پھندا لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور ٹی ڈی پی کے بانی این ٹی راما راؤ کی بیٹی کی پھندا لگی لاش حیدر آباد میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی جسے پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاش کو متوفیہ ماہیشوری کی بیٹی نے پنکھے سے لٹکا دیکھا جس کے بعد راما راؤ کے داماد اور گھر کے دیگر افراد نے کمرے کا دروازہ توڑ کر لاش کو نیچے اتارا اور پولیس کو مطلع کیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ خودکشی کی دفعہ 174 کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان گرفتار