معروف  اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کا قومی کرکٹر شاداب خان کے حوالے سے اہم انکشاف

Aug 01, 2021 | 16:31:PM
معروف  اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کا قومی کرکٹر شاداب خان کے حوالے سے اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)معروف  اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے قومی کرکٹر شاداب خان کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ شاید میں انہیں اچھی لگتی ہوں۔

 کنزیٰ ہاشمی نے  اداکار سمیع خان کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی۔میزبان نے کنزیٰ ہاشمی سے کہا کہ آپ کو انسٹاگرام پر قومی کرکٹر شاداب خان نے فالو کیا ہوا ہے، جس پر اداکارہ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا سچ میں انہوں نے مجھے فالو کیا ہوا ہے؟‘میزبان نے کہا کہ ’جی ہاں! آپ کو معلوم ہی نہیں کہ شاداب خان آپ کو فالو کرتے ہیں۔

کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ مجھے سچ میں معلوم نہیں کیونکہ میں نے ان کو فالو نہیں کیا ہوا ہے، اگر میں نے بھی شاداب خان کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہوتا تو مجھے اس بات کا علم ہوتا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ شاید! میں شاداب خان کو اچھی لگتی ہوں یا پھر انہیں میرا کام پسند ہے، اسی وجہ سے انہوں نے مجھے انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھا ئی کے سا تھ مغربی مو سیقی پر ڈا نس۔۔مہو ش حیات کو صنفی تنقید کا سامنا