کورونا کی موذی وبا سے62افراد جاں بحق،5026نئے کیسز رپورٹ

Aug 01, 2021 | 08:32:AM
کورونا کی موذی وبا سے62افراد جاں بحق،5026نئے کیسز رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے  پھیلاؤ میں تیزی آ گئی ہے ، گزشتہ روز  ملک بھر میں مزید   62افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا مریضوں کے  5ہزار 26نئے کیسز سامنے آگئے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح8.82فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  56ہزار965افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے   5 ہزار26افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی.   

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے کورونا کے باعث کراچی میں ہونیوالا جلسہ موخر کردیا