اوگرا کی ایل پی جی کی 304 روپے 12 پیسے فی کلو فروخت یقینی بنانے کی ہدایات

Apr 01, 2026 | 19:15:PM
اوگرا کی ایل پی جی کی 304 روپے 12 پیسے فی کلو فروخت یقینی بنانے کی ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اوگرا نے ملک بھر کے تمام چیف سکریٹری اور مارکیٹنگ کمپنیوں کوایل پی جی کی 304 روپے 12 پیسے فی کلو فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں  جبکہ ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت پر کارروائی کا عندیہ دیا گیا ۔

اوگرا کے ترجمان نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کو قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے، اوگرا کی جانب سے ملک بھر میں نگرانی کا عمل تیزکردیا گیا ،سرکاری قیمت سے مہنگی ایل پی جی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

انھوں نے کہا کہ مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی،تمام صوبوں میں قیمتوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے،اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں ایل پی جی پلانٹس کی انسپیکشن میں مصروف ہے ، اوگرا کے ترجمان نے بتایا کہ چیف سیکرٹریز کو تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا