کتے کا انگریزی زبان میں اپنے مالک سے اظہار محبت، وائرل

Apr 01, 2023 | 15:10:PM
کتے کا انگریزی زبان میں اپنے مالک سے محبت کا اظہار کرنے کی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کتے کا انگریزی زبان میں اپنے مالک سے محبت کا اظہار کرنے کی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

طوطوں کو تو سب ہی نے انسانوں کی زبان بولتے دیکھا ہوگا لیکن اب شاید کتوں نے بھی انسانی زبان بولنے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔

پالتو جانوروں کے مالک اکثر اپنے کتوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور کتے ان کی باتوں کو مانتے ہیں اور جب وہ اس کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو انہیں صارفین بہت پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتے ویڈیو، وائرل

سوشل میڈیا پر پالتو کتے کا اپنے مالک کی بات مانتے ہوئے اس سے پیار کا اظہار کرنے کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو پہلی مرتبہ 2021 میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی تاہم اب ایک مرتبہ پھر اسے مختلف اکاؤنٹس سے شیئر کیا جارہا ہے۔