شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتے ویڈیو، وائرل

Apr 01, 2023 | 14:56:PM
قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اذہان مرزا ملک کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔

شعیب ملک نے ویڈیو شیئر کے ساتھ دلچسپ کیپشن لکھا ’کرکٹ + ٹینس = بیڈمنٹن‘ ، جبکہ ویڈیو میں ان کی بیٹے کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں یہ بال نہیں ہے بابا۔

واضح رہے کہ  شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان گزشتہ دنوں علیحدگی کی خبریں گرم تھیں تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔