رمضان المبارک میں سحری کے اوقات میں ہمیں کیسی خوراک لینی چاہئے ؟ 

Apr 01, 2022 | 22:50:PM
رمضان ،المبارک، سحری، دسترخوان
کیپشن: رمضان المبارک میں سحری کا دسترخوان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے دوران سحری کے اوقات میں ہمیں ایسی خوراک لینی چاہئے جس میں کافی مقدار میں پروٹین، مفید کولیسٹرول اور کاربوہائیڈریٹس موجود ہوں۔  سحری کے کھانے میں چکنائی کم سے کم ہونی چاہئے۔ ایسی غذا ہرگز نہ کھائیں جو پیاس یا معدے میں جلن کا باعث بنے۔ سادہ غذ کھائیں اور مرچ مسالوں کا استعمال کم سے کم کریں۔

 سحری میں  گندم یا جو  کی روٹی ایک سے دو عدد، دودھ ایک کپ، کسی بھی قسم کا سالن یا آملیٹ جو اولیو آئل میں بنا ہو، آخر میں پھل بھی کھائیں۔ دودھ اپنی غذائی افادیت کے لحاظ سے گوشت کے برابر ہے اور ہر عمر کے لوگوں کے لئے یکساں مفید بھی۔ انڈا اور گندم کی روٹی دن بھر کے لئے پروٹین اور کاربوئیڈریٹس فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

 سحری کھانا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور باعث برکت بھی مانی جاتی ہے جو صحت کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے لیکن سحری میں بہت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے ورنہ معدے کے مختلف مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔فائبر سے بھرپور پھل اور اجناس جیسے کیلے، سیب اور جو وغیرہ بھی دیر تک پیٹ کو بھرے رکھتے ہیں جبکہ قبض سے بچانے میں بھی مدد دیتے ہیں، تاہم ان کی زیادہ مقدار کھانے سے گریز کرنا چاہیے، ورنہ پیاس زیادہ لگتی ہے۔

زیادہ پانی والی غذائیں اور مشروبات وغیرہ بھی سحری کا حصہ بنائے جاسکتے ہیں، سحری میں زیادہ چائے پینے سے گریز کرنا چاہیے ،صحت مند غذائی انتخاب کے نتیجے میں انسان کا میٹابولزم بہتر ہوتا ہے اور جسمانی وزن میں کمی سمیت کولیسٹرول کی سطح میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ۔۔وزیراعظم ہاؤس میں بڑی بیٹھک