ساتھی اہلکاروں نے کانسٹیبل کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

Apr 01, 2022 | 22:33:PM
پولیس، اہلکار، لاہور
کیپشن: پولیس اہلکار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے علاقے جی او آر 2 میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کیساتھ مبینہ بدفعلی کا واقعہ پیش آگیا۔

تفصیلات کے مطابق  کانسٹیبل زاہدحسین نے اندراج مقدمہ کیلئےتھانہ لٹن روڑ  میں درخواست دی ہے۔ درخواست میں متاثرہ کانسٹیبل زاہد  نے موقف اپنایا کہ وہ جی او آر 2 میں سکیورٹی ڈیوٹری سرانجا م دے رہا تھا۔ اس دوران ساتھی کانسٹیبل علی حسن اور کانسٹیبل ثاقب نے ساتھی سمیت ملکر مجھے نشہ آور چیز سنگھائی۔ جس کی وجہ سے میں بے ہوش ہوگیا۔بے ہوش ہونے پر تینوں اہلکاروں نے مجھے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ 

دوسری جانب  درخواست موصول ہونے کے بعد  پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ متاثرہ اہلکار کو طبی معانئے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  پولیس کے مطابق تینوں اہلکار لٹن روڑ کے قریب جی او آر 2 میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات  تھے۔

یہ بھی پڑھیں: روسی افواج یوکرین میں پھر سے جمع۔مزید شدید حملے ہونگے، نیٹو نےخبردار کردیا