4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

Apr 01, 2022 | 13:09:PM
4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ حکومت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پرچار اپریل بروز پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ کے چیف سیکرٹری  کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: زارانور عباس کی دودھ میں نہانے کی ویڈیو وائرل۔ سوشل میڈیا صارفین برہم

تمام سرکاری و نیم سرکاری محکموں تعلیمی اداروں، خودمختار کارپوریشنز اورحکومت سندھ کے زیرکنٹرول لوکل کونسلز میں عام تعطیل ہوگی، تاہم اس کا اطلاق لازمی سروس کے اداروں پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے رائے شماری کا طریقہ ؟