زارانور عباس کی دودھ میں نہانے کی ویڈیو وائرل۔ سوشل میڈیا صارفین برہم

Apr 01, 2022 | 09:51:AM
    زارانور عباس کی دودھ میں نہانے کی ویڈیو وائرل۔ سوشل میڈیا صارفین برہم
کیپشن: اداکارہ زارانور عباس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ زارا نور عباس کودودھ میں نہانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  کرنے کے بعد وضاحت د ینا پڑھ گئی۔

 زارا انور عباس کی ایک نئی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی وائرل ہورہی ہے، جو نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے نئے ڈرامے کے ایک سین کی عکسبندی کے لیے بنائی گئی تھی۔

ڈرامے کے ایک سین میں اداکارہ زارا نورعباس کو دودھ کے تالاب میں غسل کرتے دکھایا گیا جس پر ناظرین نے دودھ کے غلط استعمال پر کڑی تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں:امام الحق نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

دوسری جانب زاراانور عباس نے اپنے انسٹاگرام پر اس بات کی صفائی دی کہ یہ خالص دودھ نہیں بلکہ کچھ مصنوعی رنگوں والا پانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:استعفے کے بعدعثمان بزدار کے ٹک ٹاک اکاونٹ پر غمگین نغمے جاری