امام الحق نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا 

Apr 01, 2022 | 01:42:AM
پاکستان کرکٹ ٹیم، امام الحق، نیا عالمی ریکارڈ،
کیپشن: امام الحق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نے نیا عالمی ریکارڈ بنادیا ہے۔
امام الحق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں مسلسل دوسری سنچری سکور کرکے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 9 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ امام الحق 48 ون ڈے اننگز میں 9 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر ہیں ، ان سے قبل جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے 52 اننگز میں 9 سنچریاں سکور کی تھیں جبکہ کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور بابر اعظم نے 61 اننگز میں 9 سنچریاں بنائی تھیں۔اس کے علاوہ امام الحق 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی بن گئے ہیں ان سے قبل ظہیر عباس نے 48 اننگز میں 2166 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دھمکی آمیز خط، امریکی محکمہ خارجہ کا جواب بھی آگیا