استعفے کے بعدعثمان بزدار کے ٹک ٹاک اکاونٹ پر غمگین نغمے جاری 

Apr 01, 2022 | 09:36:AM
عثمان بزدار ٹک ٹاک اکاؤنٹ
کیپشن: عثمان بزدار کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے لی گءی تصاویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے استعفے کے بعد ان کے ٹک ٹاک پر غمگین نغمے جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ممکنہ رخصتی کے بعد عثمان بزدار کے ٹک ٹاک پر غمگین نغمے جاری کئے گئے ہیں، ساتھ ہی عمران خان کیساتھ وفا داری نبھاتے ہوئے استعفیٰ دینے کے تناظر میں بھی گانے بھی جاری کئے گئے ہیں ۔

@usmanakbuzdar وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار۔۔۔ #usmanakbuzdar #usmanbuzdar #chiefminister #sardarusmanbuzdar #foryoupage #foryou #fypシ ♬ Larho Mujhey - Bilal Khan

اِن نغمات میں عثمان بزدار کے ٹِک ٹاک پر فالورز سب سے زیادہ "جے یار تے اوکھا وقت آوے، اساں جند قربان کریندے آں" اور "مسکراتا رہتا ہوں، دنیا سے یہ کہتا ہوں مل جائیں گے مجھ کو خواب بھی" پسند کر رہے ہیں، دوسری جانب عثمان بزدار کی وزیرِ اعلیٰ بننے سے قبل کی سادگی و انکساری پر مبنی تصاویر بھی ان کے ٹِک ٹاک اکاونٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔

@usmanakbuzdar جے یار تے اولھا وقت آوے، اساں جند قربان کریندے آں۔ #usmanakbuzdar #usmanbuzdar #chiefminister #sardarusmanbuzdar #foryoupage #foryou #fypシ ♬ original sound - Muhammad Junaid Khan

 مزید برآں عثمان بزدار کی صوبہ پنجاب کیلئے خدمات، جنوبی پنجاب کیلئے ترقیاتی پیکجز، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے عزم پر مشتمل وڈیوز بھی ان کے ٹِک ٹاک اکاونٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔

@usmanakbuzdar وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار۔۔۔ #usmanakbuzdar #usmanbuzdar #chiefminister #sardarusmanbuzdar #foryoupage #foryou #fypシ ♬ Jab Naam Pukaray Jaengy Sab Ehl e Wafa K - Usman Buzdar

واضح رہے کہ عثمان بزدار کے ٹِک ٹاک اکاونٹ پر 3 لاکھ 42 ہزار سے زائد فالورز اور 40 لاکھ سے زائد لائکس موجود ہیں، ٹِک ٹاک اکاونٹ عثمان بزدار کی ٹیم کی جانب سے آپریٹ کیا جاتا ہے اور اکاو¿نٹ پر موجود تمام وڈیوز میں عثمان بزدار کا انتہائی مثبت امیج پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا تحریک عدم اعتماد میں کوئی کر دار نہیں۔24نیوز کے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کا جواب