مریم نواز سے بہترحکومتی ٹولے کا علاج کوئی نہیں جانتا، رانا ثنا اللہ

Apr 01, 2021 | 19:42:PM
مریم نواز سے بہترحکومتی ٹولے کا علاج کوئی نہیں جانتا، رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان کا کہنا ہے کہ لوگ عزیزوں سے ملنے جاتے ہیں،مریم نواز کو عزیزوں سے ملنے یا دوسری کسی غرض سے جاناپڑا تو جائینگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا جاتی ہے، لوگ جاتے ہیں اور واپس آجاتے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ ان کا جانامنع ہے۔
 انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلط ٹولے سے نجات کی ضرورت تک مریم جدوجہدمیں شامل رہیں گی، آپ لوگ فکر نہ کریں مریم آپ کے علاج کیلئے یہاں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ حکومتی حلقوں کی جانب سے مریم نواز کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے میڈیا پر پھیلائی جانیوالی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ مریم کہیں نہیں جا رہی ملک میں ہی رہ کر حکومتی ہتھکنڈو ں کا بھرپور مقابلہ کرینگی۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا