خیبرپختونخواکی کابینہ کے ارکان کا اعلان کر دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کے اراکین کا اعلان کردیا ہے۔گورنر کے پی نے وزرا کی سمری پر دستخط کردیئے،نئی کابینہ کے ارکان آج سہ پہر 3 بجے حلف اٹھائیں گے ۔
صوبائی وزرا میں ،مینا خان آفریدی،ارشد ایوب خان ،امجد علی ،آفتاب عالم خان ،فضل شکور خان ،خلیق الرحمٰن ،ریاض خان ،سید فخر جہاں ،عاقب اللہ خان اورفیصل خان شامل ہیں ۔
صوبائی حکومت کے مشیران میں مزمل اسلم اورتاج محمد شامل ہیں جبکہ معاون خصوصی میں شفیع جان ہیں۔