غلام سرور خان کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Oct 31, 2023 | 16:29:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)استحکام پاکستان پارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی،غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ 

تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کی سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں سینئر رہنما آئی پی پی عون چودھری بھی موجودتھے۔

جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے غلام سرور خان کا آئی پی پی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا،غلام سرور خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں کمی، نگران وزیراعظم نے دبنگ بیان دیدیا