شہری املاک کا مکمل ریکارڈ سامنے لایا جائے :جماعت اسلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہل پارک سمیت دیگر شہری املاک کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لایا جائے اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب وضاحت کریں کہ اگر ہل پارک کی زمین سرکاری ہے تو کے ایم سی نے این او سی کیوں جاری کیا۔
میئر کراچی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ وہ اپنے بقول ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے حقائق کو مسخ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی کی ایک ایک انچ زمین عوام کی امانت ہے اور اس کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی مختلف جماعتوں پر پارکوں پر قبضے کے الزامات لگتے رہے ہیں، اور اب موجودہ دور میں بھی اسی طرز کے خدشات سامنے آ رہے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے آلائشوں اور کچرے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جبکہ صفائی کے مثالی انتظامات کے دعوے اور زمینی حقائق میں واضح تضاد پایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :دشمن کےوعدوں پر بھروسہ نہیں:ایرانی سپیکر